ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے نگر سے بی جے پی امیدوار بی این وجے کمار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

جے نگر سے بی جے پی امیدوار بی این وجے کمار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Sat, 05 May 2018 11:59:10    S.O. News Service

بنگلورو، 4 اپریل (ایس او نیوز؍ یو این آئی ) بی جے پی لیڈر اور جے نگر سے پارٹی امیدوار بی این وجے کمار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے ، وہ 60سال کے تھے ۔ مسٹر کمارانتخابی تشہیر کے دوران کل رات گر پڑے تھے ۔ اس کے بعد انھیں علاج کے لئے بنگلورو کے جے دیو ااسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ وہ بی جے پی کے اہم ممبران اسمبلی میں سے ایک تھے ۔

انہوں نے جے نگر انتخابی حلقے کی دوبار نمائندگی کی تھی اور 12 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخاب میں تیسری مرتبہ اس سیٹ سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے قسمت آزما رہے تھے ۔ وہ 1990 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔ حال ہی میں ان کا قلبی علاج ہوا تھا ۔مسٹر کمار کے فوت ہوجانے کی وجہ سے جے نگر اسمبلی سیٹ پر انتخاب ملتوی ہونے کاقوی امکان ہے کیونکہ وہ ایک قومی پارٹی سے تعلق رکھتے تھے ۔


Share: